cat story for all...
یہ کو کو بلی کی کہانی ہے ۔22 اگست اتوارکا دن تھا ۔ہم اپنی بلی هیزل کی ویکسینیشن کروا کر واپس آے تو ہم نے گلی می بچوں کا ہجوم دیکھا۔استفسار کیا تو پتا چلا کہ ایک بلی کسی کے گھر آۓہوۓمہمان کی گاڑی کےتلے کچل کر دم توڑ گئ ہے۔ہمارا دل بے انتہا دکھی ہوا۔ہیزل اپنی معصوم آنکھوں سے ہمیں دیکھ رھی تھی۔ہم گھر آ کر کاموں میں مصروف ہو گۓ لیکن اس بلی کے مرنے کی تکلیف نے دل کو اداس کیا ھوا تھا۔سارا دن ایسے ہی گزرا۔شام کو گلی سے ایک نامانوس سا شور آیا تو ہم بےچین ہو گۓ۔دعا کی کہ سب خیریت ہو۔پتا چلا کہ صبح جو بلی مر گئ تھی اس کے بچے ہمارے ساتھ والے گھر کے باغ میں پودوں کے اندر چھپ کر
.بیٹھے ہوئے ہیں
۔ماں کے انتظار میں صبح سے رات ہوئ اور اب بھوک سے بلبلا رہے ہیں۔بچوں نے تو بس ماں کی گود سے دنیا دیکھی تھی جو کھیلنے
سونے اور دودھ پینے تک محدود تھی یہ بھوک کا سامنا تو پہلی بار ہوا۔بلی کے دوبچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ایک بچہ چھپ گیا اور اندھیرا زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی تلاش کا کام موقوف کر دیاگیا ۔اب ان دو بچوں کو روئ کے ساتھ دودھ پلانے کی کوشش کی گئ۔بچے بہت چھوٹے تھے اندازہ تھا کہ بیس دن کے ہوں گے۔معید بھائ نے گھر آکر جب یہ بات ماما جان کو بتائ تو ہم سب کو بےچینی اور گبھراہٹ ہوئ محلے والوں میں سے کوئ بھی ان بچوں کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں تھا۔ابھی تیسرے بچے کی آوازیں بھی ہم سن رھے
تھے۔
تھے۔

Comments
Post a Comment